ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / ہمسفر ٹرینیں آئندہ ماہ 20فیصد زیادہ کرایہ کے ساتھ شروع ہو سکتی ہیں

ہمسفر ٹرینیں آئندہ ماہ 20فیصد زیادہ کرایہ کے ساتھ شروع ہو سکتی ہیں

Sun, 11 Sep 2016 20:45:34  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 11؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )راجدھانی اور شتابدی جیسی اہم ٹرینوں میں سرج پرائزنگ شروع کرنے کے بعد ’ہمسفر‘ٹرینوں کو اگلے ماہ پٹریوں پر اتارنے کی تیاری ہو رہی ہے لیکن ان کا کرایہ عام میل یا ایکسپریس ٹرینوں سے تقریبا 20فیصد زیادہ ہوگا۔ریل بجٹ 2016-17میں ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے ’ہمسفر‘ٹرین کا اعلان کیا تھا جو کہ ایک خاص قسم کی سروس ہے جس میں صرف اے سی 3کوچ ہی ہیں۔اس کے نئی دہلی سے گورکھپور کے درمیان شروع ہونے کا امکان ہے۔وزارت ریل کے ایک اعلی افسر نے کہا کہ رات بھر کے بین ریاستی سفر کے لیے ہمسفر ایک خاص زمرہ کی ٹرین ہے جس میں بہت سی اضافی خدمات ہیں جو دیگر عام اے سی 3کوچوں میں دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔ہمسفر ٹرینوں میں سی سی ٹی وی، جی پی ایس پر مبنی مسافر معلومات نظام، آگ اور دھوئیں کو پکڑنے والا اور روک لگانے والا نظام، اور ہر برتھ پر موبائل، لیپ ٹاپ چارج کرنے کے لیے چارجنگ پوائنٹ ہوں گے، اس میں انٹگریٹیڈ بریل ڈسپلے بھی ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی ہمسفر کی خوبصورتی بہتر ہوگی۔ٹرین کے اندرونی اور بیرونی رنگوں کو بھی تبدیل کیا جائے گا جس سے بہتر لک آئے گا۔ساتھ ہی میں ونائل شیٹس کا استعمال کیا گیا ہے جو مہاراجہ ایکسپریس کے کوچوں جیسا ہے۔افسر نے کہاکہ ٹرین کے خصوصی زمرے سروس میں آنے سے اس میں بہت سی جدید سہولیات ہیں، جس سے ریلوے پر زیادہ بوجھ آیا ہے۔اس لیے اضافی بوجھ کو پورا کرنے کے لیے کرایہ اس کے مطابق زیادہ رہے گا۔کتنا کرایا زیادہ ہوگا ، یہ پوچھے جانے پر افسر نے کہاکہ کرایہ کا ڈھانچہ ابھی تیار نہیں ہوا ہے اور اس پر کام چل رہا ہے۔زور دینے پر انہوں نے کہا کہ عام میل ایکسپریس کرایہ سے اس کا کرایہ 20فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے ۔

Share: